BKMS® System استعمال کرنے کے لیے، برائے مہربانی کوکیز کو فعال کریں۔ کوکیز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، برائے مہربانی یہاں کلک کریں۔
100 % انرجی، 100 % تعمیل
کیا آپ کو معلوم ہے یا شبہ ہے کہ Siemens Energy کے کاروبار سے وابستہ کسی قانون یا اندرونی ضابطے (یعنی Siemens Energy کے کاروباری ضابطہ اخلاق کی ہدایات) کی خلاف ورزی ہو رہی ہے؟
ہمارے محفوظ مواصلاتی چینل "Speak Up" کا استعمال کریں اور مشتبہ تعمیل کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ہمیں آگاہ کریں – 24 گھنٹے، ہفتے کے سات دن، مختلف زبانوں میں، آن لائن یا ٹیلیفون کے ذریعے۔ آپ اپنی اطلاع گمنام رہ کر بھی بھیج سکتے ہیں۔
Speak Up تکنیکی طور پر ایک بیرونی فراہم کنندہ کے زیر اہتمام ہے جو مخبری کے سسٹمز میں ماہر ہے۔ تمام اطلاعات Siemens Energy کے طریقہ کار کے مطابق نمٹائی جاتی ہیں اور ان پر تحقیقات کی جاتی ہیں۔ فراہم کردہ تمام معلومات، بشمول اطلاع دہندہ کی شناخت، اور کسی بھی اندرونی تحقیقات کو سخت رازداری میں اور قابل اطلاق قوانین کے مطابق نمٹایا جاتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے براہ کرم ہمارے اکثر پوچھے گئے سوالات (FAQs) ملاحظہ کریں۔
براہ کرم صرف وہ معلومات ہمارے ساتھ شیئر کریں جنہیں آپ اپنے بہترین علم کے مطابق سچ سمجھتے / سمجھتی ہیں۔ نیک نیتی سے اور آپ کے بہترین علم کے مطابق بھیجی جانے والی اطلاعات کے نتیجے میں کمپنی کی جانب سے کسی منفی ردعمل کا سامنا نہیں ہوگا اور آپ کو انتقامی کارروائی سے تحفظ حاصل ہوگا۔
ہم آپ کے اعتماد اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔