ایک اطلاع میں کون سے مراحل شامل ہوتے ہیں اور میں ایک میل باکس کیسے بنا سکتا ہوں؟
اگر آپ اپنے نام کے ساتھ یا گمنام طریقے سے کوئی اطلاع بھیجنا چاہتے ہوں، تو اپنے معلوماتی صفحہ کے بالائی بائیں کونے میں موجود "اطلاع بھیجیں" کے بٹن پر کلک کریں۔
اطلاع دینے کے عمل میں چار مراحل شامل ہوتے ہیں:
- پہلے آپ سے اس بارے میں پڑھنے کا کہا جائے گا کہ آپ اپنی گم نامی کا تحفظ کیسے کر سکتے ہیں اور اس کے بعد آپ سے ایک سیکورٹی کیوری کا جواب دینے کا کہا جائے گا۔
- اگلے صفحہ پر آپ سے کہا جائے گا کہ آپ اطلاع کا متعلقہ زمرہ منتخب کریں۔
- اگلے صفحے پر، آپ جو اطلاع دینا چاہتے ہیں اس کے بارے میں معلومات کو اپنے الفاظ میں درج کریں اور معاملے کے بارے میں آپ سے جو سوالات پوچھے جائیں آپ ان کے لیے موزوں جوابات کا انتخاب کریں۔ آزادانہ متن لکھنے کے خانے میں آپ 5,000 تک الفاظ استعمال کر سکتے ہیں (یہ ایک پورے DIN A4 صفحہ کے برابر ہوتے ہیں)۔ آپ اپنی اطلاع کے ساتھ معاون مواد پر مشتمل 5 MB تک کی فائلیں منسلک کر سکتے ہیں۔ براہ کرم یاد رکھیں کہ الیکٹرانک دستاویزات کے اندر مصنف کے بارے میں معلومات بھی موجود ہو سکتی ہیں۔ اطلاع بھیجنے کے بعد آپ کو جمع کرانے کے ثبوت کے طور پر ایک حوالہ نمبر فراہم کیا جائے گا۔
- اس کے بعد، براہ کرم اپنا ذاتی محفوظ میل باکس بنائیں۔ ہم اس کو آپ کو جواب دینے اور آپ کے ممکنہ سوالات کے جوابات فراہم کرنے کے لیے استعمال کریں گے اور اس کے علاوہ ہم اسی کے ذریعے آپ کی اطلاع پر ہونے والی پیش رفت سے بھی آپ کوآگاہ کریں گے۔
اگر آپ نے پہلے سے ایک میل پوسٹ باکس بنایا ہوا ہے، تو آپ "لاگ اِن" کے بٹن پر کلک کر کے اُس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں پر بھی آپ کو لازمی طور پر پہلے ایک سیکورٹی کیوری کا جواب دینا ہو گا۔
BKMS® System اُس وقت تک آپ کی گم نامی کو برقرار رکھے گا جب تک کہ آپ خود کوئی ایسی معلومات نہ دے دیں جس سے آپ کی شناخت ممکن ہو سکتی ہو۔
ہم امتیازی سلوک/ہراسگی کے زمروں سے تعلق رکھنے والی اطلاعات کو گمنام طور پر بھیجنے کی اجازت نہیں دیتے۔
ہم آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ آپ جس معاملے کے بارے میں اطلاع دے رہے ہیں، ہم صرف اسی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس کا مقصد بے قاعدگیوں کی نشاندہی کرنا ہے اور اپنی شہرت اور مالیات کو پہنچنے والے نقصانات سے محفوظ رہنا ہے۔