اگر میں گمنام رہوں، تو پھر مجھے جواب کیسے مل سکتا ہے؟
ہم جو BKMS® System استعمال کرتے ہیں، اُس کو مخبر کی شناخت کی حفاظت کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس نظام کی گم نامی کی حفاظت کرنے کی خصوصیت کی تصدیق کی گئی ہے۔
براہ کرم اپنے محفوظ میل باکس کے لیے اپنا عرفی نام / صارف نام اور پاسورڈ آپ خود منتخب کریں۔ اینکرپشن اور دیگر خصوصی سیکورٹی تکنیکیں استعمال کی جاتی ہیں تاکہ آپ کی فراہم کردہ اطلاع کی گمنام حیثیت کو ہمیشہ یقینی بنایا جا سکے۔ اطلاع دینے کے سارے عمل کے دوران آپ سے کسی بھی مرحلہ پر ذاتی معلومات فراہم کرنے کو نہیں کہا جائے گا۔ اگر آپ گمنام رہنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم اس طرح کی کوئی معلومات درج نہ کریں جس سے آپ کو ذاتی حیثیت میں پہچاننا ممکن ہو سکے۔ اس کے علاوہ، براہ کرم اپنے آجر کی جانب سے فراہم کردہ کمپیوٹر کے ذریعے بھی کوئی اطلاع نہ بھیجیں۔
آپ کی رپورٹ پر عمل درآمد کرنے والا کیس منیجر آپ کے ساتھ آپ کے گمنام میل باکس کے ذریعے رابطہ کرے گا تاکہ آپ کو آپ کی اطلاع کی صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا جائے یا کسی معلومات کی مزید وضاحت کے لے آپ سے کوئی دیگر تفصیل مانگی جائے۔ اس عمل کے دوران آپ کی گم نامی حیثیت کی ہمیشہ حفاظت کی جائے گی۔ ان طلاعات سے ہمارا مقصد کمپنی کو پہنچے والے کسی ممکنہ نقصان یا ضیاں کو روکنا ہے، نہ کہ اطلاع بھیجنے والے شخص کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے۔