ڈیٹا کے تحفظ کے نوٹس
ہم ڈیٹا کے تحفظ اور رازداری کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور موجودہ قومی ڈیٹا کے تحفظ کے ضوابط کی پابندی کرتے ہیں۔ براہ کرم اطلاع جمع کرنے سے پہلے ڈیٹا کا تحفظ کی اس معلومات کو غور سے پڑھیں۔
مخبری کا نظام کا مقصد
مخبری کا نظام(BKMS® System) بعض جرائم اور وائٹ کالر کرائم اور/یا بدعنوانی سے متعلق قانون کی خلاف ورزیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور اس پر کارروائی کرنے کے لیے ایک محفوظ اور خفیہ پورٹل فراہم کرتا ہے۔
ڈیٹا کے تحفظ کی ذمہ دار اتھارٹی
مخبری کا نظام میں ڈیٹا کے تحفظ کے لیے ذمہ دار اتھارٹی کچھ یوں ہیں:Evonik Industries AG, Group Data Privacy Department, Rellinghauser Straße 1-11, 45128 Essen Evonik کی جانب سے مخبری کے نظام کو جرمنی، برلن کی ایک خصوصی کمپنی، EQS Group GmbH, Bayreuther Str. 35, 10789 کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔
مخبری کے نظام میں داخل کردہ ذاتی ڈیٹا اور معلومات کو EQS Group GmbH کے ذریعے چلائے جانے والے ڈیٹا بیس میں ایک ہائی سیکیورٹی ڈیٹا سینٹر میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ اس ڈیٹا تک صرف Evonik کو رسائی حاصل ہے۔ EQS Group GmbH اور دوسرے تیسرے فریق کو اس ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ اس کو وسیع تکنیکی اور تنظیمی اقدامات کے ذریعے تصدیق شدہ طریقہ کار میں یقینی بنایا جاتا ہے۔
تمام ڈیٹا کو پاس ورڈ کے تحفظ کی متعدد سطحوں کے ساتھ انکرپٹڈ کی حالت میں رکھا جاتا ہے۔ تاکہ رسائی کو Evonik میں واضح طور پر مجاز افراد کے بہت چھوٹے انتخاب تک محدود رکھا جا سکے۔
جمع کردہ ذاتی ڈیٹا کی قسم
مخبری کے نظام کا استعمال رضاکارانہ بنیادوں پر ہوتا ہے۔ اگر آپ مخبری کے نظام کے ذریعے اطلاع بھیجتے، تو ہم درج ذیل ذاتی ڈیٹا اور معلومات جمع کرتے ہیں:
- آپ کا نام، اگر آپ اپنی شناخت ظاہر کرنا پسند کرتے ہیں،
- چاہے آپ Evonik میں ملازم ہوں، اور
- ان اشخاص کے نام اور اشخاص کے دیگر ذاتی کوائف جن کو آپ اپنی اطلاع میں نامزد کرتے ہیں۔
اطلاعات کی رازدارانہ دیکھ بھال
آنے والی اطلاعات واضح طور پر مجاز کے ایک چھوٹے سے انتخاب اور Evonik کے قانونی اور تعمیل کے شعبے کے{خصوصی طور پر تربیت یافتہ ملازمین سے موصول ہوتی ہیں۔ نیز انھیں ہمیشہ رازداری کے ساتھ ہینڈل کیا جاتا ہے۔ قانونی اور تعمیل کے محکمے کے ملازمین معاملے کا جائزہ لیں گے اور مخصوص کیس کے لیے درکار کسی بھی تفتیش کو انجام دیں گے۔
اطلاع کی جانچ کے تناظر میں یا خصوصی تفتیش کے دائرہ کار میں، Evonik کے دوسرے ملازمین یا دیگر گروپ کمپنیوں کے ملازمین تک اطلاعات کو بھیجنا ضروری ہو سکتا ہے، جیسے کہ جب اطلاع ماتحت اداروں کے اندر ہونے والے واقعات سے متعلق ہو۔ ہو سکتا ہے کہ ہمارے یہ ذیلی ادارے یورپی یونین یا یورپین اکنامک ایریا کے ممالک سے باہر کسی ملک میں موجود ہوں، جہاں پر ڈیٹا کے تحفظ کے حوالے سے قوانین مختلف ہو سکتے ہیں۔ اطلاعات کو آگے ارسال کرتے وقت، ڈیٹا کے تحفظ کے حوالے سے قوانین کو ہم ہمیشہ مد نظر رکھتے ہیں۔
ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے والے ہر شخص کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اس کی رازداری کا خیال رکھے۔
ذاتی ڈیٹا کو برقرار رکھنے کی مدت
ذاتی ڈیٹا کو اس وقت تک برقرار رکھا جاتا ہے جب تک کہ صورتحال کو واضح کرنے اور تشخیص کرنے کے لیے ضروری ہو۔ اطلاع کی پروسیسنگ اختتام پذیر ہونے کے بعد، یہ ڈیٹا قانونی تقاضوں کے مطابق حذف کر دیا جاتا ہے۔
مخبری کے پورٹل کا استعمال
آپ کے کمپیوٹر اور مخبری کے نظام کے درمیان مواصلت ایک انکرپٹڈ کنکشن (SSL) پر ہوتی ہے۔ آپ کے مخبری کے نظام کے استعمال کے دوران آپ کے IP ایڈریس کو محفوظ نہیں کیا جائے گا۔ آپ کے کمپیوٹر اور BKMS® System کے درمیان تعلق کو برقرار رکھنے کے لیے، آپ کے کمپیوٹر پر ایک کوکی کو محفوظ کیا جاتا ہے جس میں صرف سیشن ID (ایک نام نہاد سیشن کوکی) ہوتی ہے۔ یہ کوکی صرف سیشن کے اختتام تک مستند ہوتی ہے اور جب آپ اپنا براؤزر بند کرتے ہیں اس کی میعاد ختم ہو جاتی ہے۔
آپ کے پاس آپ کی جانب سے منتخب شدہ فرزی نام/ یوزر نیم اور پاس ورڈ کے ساتھ ایک محفوظ میل باکس بنانے کا موقع ہے۔ اس طرح آپ Evonik کے ذمہ دار ملازم کو گمنام اور محفوظ طریقے سے اطلاعات بھیج سکتے ہیں۔ یہ سسٹم صرف مخبری کا نظام کے اندر ڈیٹا کو اسٹور کرتا ہے، جو اسے خاص طور پر محفوظ بناتا ہے۔ یہ عام ای میل مواصلات کی طرح نہیں ہے۔
منسلکات بھیجنے پر نوٹ
اطلاع یا اضافہ بھیجتے وقت، آپ Evonik کے ذمہ دار ملازم کو بیک وقت منسلکات بھیج سکتے ہیں۔ اگر آپ گمنام اطلاع بھیجنے کے خواہشمند ہیں، براہ کرم درج ذیل سیکیورٹی معلومات پر غور کریں: فائلوں میں خفیہ ذاتی ڈیٹا ہو سکتا ہے جو آپ کی گمنامی پر سمجھوتا کر سکتا ہے۔ اس ڈیٹا کو بھیجنے سے پہلے حذف کر دیں۔ اگر آپ اس ڈیٹا کو ہٹانے سے قاصر ہیں یا ایسا کرنے کے طریقہ کے بارے میں غیر یقینی ہیں تو رپورٹنگ کے عمل کے اختتام پر موصول ہونے والے حوالہ نمبر کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے منسلکہ کے متن کو اپنی اطلاع کے متن میں کاپی کریں یا پرنٹ شدہ دستاویز کو گمنام طور پر فوٹر (پیج کے نیچے) میں درج ایڈریس پر بھیج دیں۔
ورژن: 2022-11-01